مہوبہ : اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں گورنمنٹ اسکیم کا فائدہ پہنچانے کے عوض مستحقین سے ‘سہولت فیس’ وصولنے کے الزام میں ایک افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ایک شخص کی تلاش کی جارہی ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ سہدیو نے آج یہاں بتایا کہ چرکھاری تحصیل کے گاؤں استھون میں گاؤں والوں نے شکایت درج کرائی تھی کہ ان سے سیلف بزنس کی ایک اسکیم کے تحت بکری اور بھینس پروری میں بیمہ کے لئے اراضی تحفظاتی افسر رام نریش پال اور معاون افسر پریم نارائن نے فی جانور پانچ ہزار روپے وصول کئے ہیں۔ گاؤں والوں نے علاقائی ممبر اسمبلی برج بھوشن راجپوت سے اس کی شکایت کی تھی۔
ممبر اسمبلی کے مطابق پوچھ گچھ میں معاون اراضی تحفظاتی افسر پریم نارائن نے بی ایس اے کے کہنے پر دیہاتیوں سے پیسہ وصول کئے جانے کی بات کہی ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ [؟] [؟] ایک خاتون بلی سمیت 15 مستحقین کی جانب سے اس معاملے میں حلف نامہ کے ساتھ شکایت فراہم کئے جانے پر رشوت خوری کے ملزم اراضی تحفظاتی افسر رام نریش پال اور ان کے معاون افسر پریم نارائن کے خلاف معاملہ درج کرادیا گیاہے ۔ پولیس نے پریم نارائن کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اراضی تحفظاتی افسر کی تلاش کی جا رہی ہے ۔