لکھنؤ: رام منوہر لوہیا اسپتال سمیت دیگر سرکاری اداروں میں ٹھیکہ پر ملازمت دلانے کےنام پر 40 سے زیادہ بے روزگاروں سے لاکھوں کی جعلسازی کرنےو الے جعلساز وشنو کو اسپیشل ٹاسک فورس نے منگل کو گرفتار کرلیا۔ ایس ٹی ایف نے فرار ملزم کو چنہٹ میں سترکھ روڈ سے پکڑا ہے۔
اس کے خلاف گورکھپور کے مختلف مقامات میں جعلسازی کے چار مقدمےدرج ہیں۔ مقدمے درج ہونے کےبعد سے فرار ہونے کی وجہ سے وشنو پر 25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان بھی تھا۔ پولیس گینگ میں شامل دو دیگر ساتھیوں کی تلاش کررہی ہے۔
اے ڈی جی امیتابھ یش کے مطابق وشنو کوشک کو پکڑنے کے لئے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وشال وکرم سنگھ ، ایس ٹی ایف لکھنؤ کے سپروائزنگ میں ہیڈکوارٹر واقع سائبر ٹیم کو کارروائی کےلئے احکام دیئے گئے تھے۔
اطلاع ملی کہ گورکھپور کے تھانہ بیلی پاس پولیس کا 25ہزار کا انعامی جعلساز لکھنؤ میں پناہ لئے ہوئے ہے۔ جانچ کےدوران ایس ٹی ایف نے چنہٹ کے سترکھ روڈ واقع بھارتی پورم کالونی کےا یک مکان سے جعلساز وشنو کوشک کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بنیادی طور سے سدھارتھ نگر کا رہنے والا ہے۔ ملزم نے قبول کیا کہ پریاگ راج میں رہ کر میجر کالسی کوچنگ سینٹر میں سال 2015اور 2018 تک سی آرپی ایف سمیت دیگر محکموں میں ملازمت کے لئے تیاری کررہا تھا۔
کئی بار امتحان دینے کےبعد بھی اس کا انتخاب نہیں ہوا۔ اس کےبعد سال 2019 میں وہ لکھنؤ واقع اپنے مکان بھارتی پورم کالونی 13 کھا سترکھ روڈ چنہٹ ضلع میں رہنے لگا۔
اسی درمیان اس کی ملاقات اعظم گڑھ باشندہ بھانو پرسادسنگھ اور ہمانشو سے پالیٹکنک چوراہے کےپاس پراٹھے والی گلی میں ہوئی۔ اس کے بعد اس نے ساتھی بھانوپرتاپ سنگھ اور ہمانشو کےساتھ مل کر گروہ بنایا ور ملازمت دلانے کے نام پر جعلسازی کرنےلگا۔ لکھنؤ میں رہنے کے دوران اس نے رام منوہر لوہیا اسپتال میں اپنی اونچی پہنچ ہونے کا فریب دے کر کئی بے روزگاروںکو پھنسایا انہیں اسپتال میںٹھیکہ پر وارڈ بوائے کی ملازمت دلانے کا فریب دیا۔
انٹر پاس لوگوں کو 40 ہزار روپئے ماہوار تنخواہ دینے کا یقین دلایا۔ سمجھایا کہ پہلے ملازمت ٹھیکہ کی ملے گی جو جلد ہی مستقل ہوجائے گی۔ فریب میں لوگ آگئے روہت چندر وشوکرما نام کے نوجوان نے 50ہزار روپئے دیئے تھے۔ اس کی ملازمت بھی لگوادی تھی۔ قریب 40 لوگوں سےاس نے 50.13 لاکھ روپئے وصولے تھے۔
ہمانشو کےکھاتے میں 70.11 لاکھ روپئے ٹرانسفر ہوئے تھے۔ بھانو اور ہمانشو گار انفراٹیک سے رام منوہر لوہیا اسپتال میںوارڈ بوائے کی بھرتی کا فارم لے کر آئے اور بھرواکر اپنے پاس رکھ لیا۔ اس کےبعد بھانو اورہمانشو دونوں اپنے اپنے موبائل بند کرکے غائب ہوگئے۔ دونوں دیگر ملزموں کی تلاش کی جارہی ہے۔ ملزم وشنو کےخلاف سدھارتھ نگر اور گورکھپور میں چار معاملے درج ہیں۔