اورئیا ،02 مارچ(یواین آئی) اترپردیش میں ضلع اورئیا کے دبیاپور علاقے میں نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے آج اسے پاسکو ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ دبیاپور علاقے کی رہنے والی ایک خاتون نے اتوار کو تھانے میں درج کرائی رپورٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ رات اس کی 11 سالہ نابالغ بیٹی گھر میں سورہی تھی ،اسی دوران گاؤں کا ہی بھولے گھر میں گھس آیا اور اس کی بیٹی کے ساتھ عصمت کرنے لگا ۔