بولی وڈ اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ پر اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارشد واثی اور اہلیہ ماریا گورٹی نے سرمایہ کاروں کو دو کمپنیوں کے اسٹاک خریدنے سے متعلق راغب کیا جس کی وجہ سے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے مبینہ ہیرا پھری کے الزامات میں ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔









