ممبئی : ارشد وارثی کی پیدائش مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی ان کے والد کا نام احمد علی خان تھا ارشد 14 برس کی عمر میں یتیم ہوگئے تھے اور انہیں کم عمری میں ہی جدوجہد بھری زندگی کا آغاز کرنا پڑا, ارشد وارثی نے اپنی ابتدائی تعلیم ناسک کے بورڈ نگ اسکول سے حاصل کی لیکن گھر کے حالات کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنی تعلیم دسویں کلاس تک ہی محدود کرنی پڑی۔









