بالی ووڈ کے معروف اداکار ارشد وارثی نے خود کو انڈر ریٹیڈ ’underrated‘ اور انڈر یوز ’underuse‘ آرٹسٹ قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ارشد وارثی نے حالیہ انٹرویو میں اپنے متعلق بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فلم انڈسٹری نے انہیں صحیح طرح استعمال نہیں کیا اور نہ ہی اِن کی اُس طرح قدر کی گئی جس طرح کی جانی چاہیے تھی۔
منا بھائی ایم بی بی ایس، جولی ایل ایل بی، ہلچل، لگے رہو منا بھائی جیسی فلموں میں کچھ انتہائی شاندار پرفارمنس دینے والے اداکار نے اعتراف کیا ہے کہ اگر انہیں موقع دیا جاتا تو وہ مزید کام کر سکتے تھے۔
OTT or theatre: 'Actor should not be worried about release platform', says Arshad Warsihttps://t.co/37aGlulV6T@ArshadWarsi #OTT #theatre #Bollywood pic.twitter.com/E8Os9JC1mr
— Absolute India News (@AbsoluteIndNews) June 13, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے میزبان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ میں بہت کچھ کر سکتا ہوں یا میں اور بھی بہت کچھ کر سکتا تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہوسکتا ہے کہ تمام اداکاروں کو ایسا لگتا ہو لیکن ہاں یہ سچ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے جتنا کام کیا میں اس سے زیادہ اور مزید بہتر کام کرسکتا تھا مجھے صحیح سے استعمال نہیں کیا گیا‘۔
Super cool duo @BarunSobtiSays @ArshadWarsi 💗💗#BarunSobti #Asur #Asur2 pic.twitter.com/ur1ZOGnjQT
— ♡Preety♡ (@bernieXhelly) June 12, 2023