رائے پور: جسٹس اروپ کمار گوسوامی نے آج یہاں چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔
راج بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک مختصر پروگرام میں گورنر محترمہ انوسیا اوئیکے نے نو مقرر چیف جسٹس مسٹر گوسوامی سے حلف دلایا۔
اس سے قبل چیف سکریٹری امیتابھ جین نے صدر کی طرف سے مسٹر گوسوامی کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔