مشیر کی حیثیت سے نوکری کے دوسرے ہی روز ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کاموں میں میخیں نکالنا شروع کردیں۔
ایلون مسک نے امریکی صدر کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے اسٹارگیٹ پروجیکٹ کے اعلان پر شکوک وشہبات ظاہر کردیے۔
ادھر اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمین نے امریکا میں اے آئی انفرا اسٹرکچر کیلئے 4 برسوں میں 500 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے اور پہلے مرحلے میں 100 ارب ڈالر مختص کرنے کی بات کی تھی۔
ایلون مسک نے کہا کہ اسٹارگیٹ منصوبے کیلئے درکار فنڈنگ موجود ہی نہیں، سیم آلٹمین نے جواب دیا کہ تم غلط ہو آکر دیکھ لو منصوبے پر کام شروع ہو چکا، جو امریکا کیلئے عظیم کام ہے۔
آلٹمین نے ایلون مسک کو مزید کہا کہہ بعض اوقات وہ تمہاری کمپنیوں کیلئے زیادہ فائدہ مند نہیں ہوتا مگر امید ہے صدارتی مشیر کی حیثیت سے تم زیادہ تر امریکی مفادات کو ہی اولیت دو گے۔