آگرہ/کرہل : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے الزام عائد کیا کہ ان کی پارٹی کی انتخابی مہم کے زور پکڑنے کے ساتھ ہی ریاست کے مختلف علاقوں میں پارٹی کے حامیوں کو دھمکیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں ۔
اکھلیش نے اتوار کو آگرہ کے باہہ اور اعتماد پور اسمبلی حلقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلسل اطلاع موصول ہو رہی ہے کہ ایس پی کی انتخابی مہم کےزور پکڑنے کے ساتھ ہی پارٹی کارکنوں اور حامیوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں ۔
انہوں نے اس طرح کی دھمکیوں کو ریکارڈ کرنے کی عوام سے اپیل بھی کی۔