ار یس یس سربراہ موہن بھاگوت کے ہندو راشٹر کے بیان کو لے کر حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے سخت مذمت کی ہے انکا کہنا ہے کہ ” انکا یہ ہندو راشٹر کا خیال ہندو کی بالا دستی پر مبنی ہے اسکا مطلب یہ ہے کہ ہر اس شخص کو زبردستی ہندو بنادیا جائے گا جو ہندو نہیں ہے، ہندوستان کے آئین کے مطابق اقلیتوں کو بھی ہندوستان میں رہنے کا حق ہے۔ ان کا یہ خیال اسلئے اتا ہے کہ انکو اپنے ہدف تک پہونچنا مشکل ہے۔









