یوگ گرو بابا رام دیو کے بعد اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھارت رتن دئیے جانے کو لے کر سوال اٹھائے ہیں۔ اتوار کو مہاراشٹر میں ایک پروگرام کے دوران اسد الدین اویسی نے کہا مجھے یہ بتاو کہ جتنے بھارت رتن کے ایوارڈ دئیے گئے اس میں سے کتنے دلت، قبائلی، مسلمان، غریب، اعلی ذات اور برہمن کو دئیے گئے۔ بابا صاحب کو بھارت رتن دیا پر دل سے نہیں دیا مجبوری کی حالت میں دیا۔
بھارت رتن پر اویسی نے آگے کہا کہ بتاو کتنے ایس سی۔ ایس ٹی اور مسلمانوں کو بھارت رتن دیا گیا۔ 26 جنوری کو ترنگا لہرایا گیا ‘جن گن من’ گایا گیا پھر محمد رفیع کے گانے لگا دئیے، سب نے سنا۔ سب کو محمد رفیع کے گانے پسند ہیں لیکن کوئی محمد ممبئی میں فلیٹ نہیں خرید سکتا۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے یوگ گرو بابا رام دیو نے آزادی کے بعد سے اب تک ایک بھی سنیاسی کو بھارت رتن نہ دئیے جانے کو لے کر ناراضگی ظاہر کی تھی۔