کرکٹ کا سب سے اہم ایونٹ ایشیاکپ 2023 کا ٹائٹل کون جیتا گا؟ آج فیصلہ ہوجائے گا، آج سری لنکا کے شہر کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کے ٹیمیں مدمقابل ہوں گیں۔
ایشیا کپ ٹورمنٹ کے ابتدائی میچز سے اندازہ لگاتے ہوئے کرکٹ شائقین کو یہ امید نہیں تھی کہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں پرفارم کرنے والی سری لنکا کی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے کیونکہ پورے ٹورمنٹ میں شائقین فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم (جو اس وقت نمبر ون انٹرنیشنل ٹیم ہے) کا مقابلہ بھارت کے ساتھ دیکھنے کی امید کررہے تھے۔
سری لنکا نے سپر 4 مرحلے کے دوران پاکستان کے خلاف 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد سری لنکن ٹیم آج کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں بھارت کے ساتھ فائنل میچ کھیلے گی۔
یہ میچ سری لنکا کا لگاتار دوسرا اور مجموعی طور پر 11 واں فائنل ہوگا، 6 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم بھارت کے 7 ایشیا کپ ٹائٹل کے ریکارڈ برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔
دوسری ٹیموں کے مقابلے سری لنکا اور بھارت نے ایک دوسرے کے خلاف سب سے زیادہ (166) ون ڈے میچز کھیلے ہیں، ان میچز میں بھارت نے 97 میچز میں فتح حاصل کی جبکہ سری لنکا 57 میچز میں کامیاب رہے، ان میں سے 11 میچز کا نتیجہ ’بے نتیجہ‘ نکلا جبکہ ایک میچ ٹائی ہوگیا تھا۔
دونوں ٹیموں نے ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں 4،4 میچز جیتے اور ایک، ایک میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ ایک میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔
موسم کی صورتحال
سری لنکا میں کھیلے جانے والے اب تک کے تمام میچز میں موسم سب سے زیادہ موضوع بحث رہا ہے، ایشیا کپ کے اب تک کے میچز میں ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا، دو میچز کے اوورز کم کردیے گئے تھے اور ایک میچ دو دن کھیلا گیا تھا۔
تاہم موسم کی پیشگوائی کرنے والی ویب سائٹ دی ویدر چینل کے مطابق اب آج کھیلے جانے والے فائنل میں دوپہر اور شام میں ہلکی بارش کی پیشین گوئی ہے، تاہم بارش کے باعث میچ مکمل طور واش آؤٹ ہونے کا امکان نہیں ہے۔