نئی دہلی : ایشیا کپ 2023 کا پہلا سپر 4 میچ بدھ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے پہلے پاکستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ ایلیون کا اعلان کر دیا ہے۔
گرین ٹیم میں بڑی تبدیلی نظر آرہی ہے۔ اہم میچ سے قبل محمد نواز کو باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ وہیں ان کی جگہ پر فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
خبر لکھی جانے تک فہیم اشرف پاکستان کے لیے کل 96 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران 81 اننگز میں ان کے بلے سے 1204 رنز نکلے ہیں۔
اشرف نے ٹیسٹ کرکٹ کی 25 اننگز میں 28.04 کی اوسط سے 673 رنز، ون ڈے کی 23 اننگز میں 11.0 کی اوسط سے 220 رنز اور ٹی ٹوینٹی کی 33 اننگز میں 12.44 کی اوسط سے 311 رنز بنائے ہیں۔
گیند بازی کارکردگی کے بارے میں بات کریں تو وہ گرین ٹیم کے لئے اب تک 106 اننگز میں 85 کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔ اشرف نے ٹیسٹ کرکٹ کی 29 اننگز میں 35.88 کی اوسط سے 24 وکٹیں، ون ڈے کی 31 اننگز میں 44.12 کی اوسط سے 25 وکٹیں اور ٹی ٹوینٹی کی 46 اننگز میں 27.28 کی اوسط سے 36 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
خیال رہے کہ محمد نواز کا جادو ہندوستان کے خلاف میچ نہیں چل سکا تھا۔ انہوں نے اپنے آٹھ اوورز کے اسپیل میں 6.88 کی اکانومی کے ساتھ 55 رنز دئے تھے۔ اس دوران انہیں کوئی کامیابی بھی نہیں ملی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے اہم میچ سے قبل آرام دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون:
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف۔