سنگاپور کے سائنس دانوں نے اسمارٹ کانٹیکٹ لینس کی ایک مہین بیٹری بنائی ہے جس کو آنسوؤں سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ سائنس اور ٹکنالوجی: سِنگاپور کی نان یینگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (این ٹی یو) کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ جامعہ کے محققین نے ایک انتہائی مہین بیٹری بنائی ہے جو اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز کو توانائی دینے کے ساتھ آنسوؤں سے چارج بھی ہوسکتی ہے۔









