گوہاٹی، 31 اگست (یواین آئی) آسام کے لئے قومی شہری رجسٹر (این آرسي) کی آخری فہرست ہفتہ کو جاری کر دی گئی جس میں 19 لاکھ سے زیادہ افراد کو جگہ نہیں ملی۔
این آرسي کی فہرست میں شامل ہونے کے لئے درخواست دینے والے 3.30 کروڑ سے زیادہ درخواست دہندگان میں سے 3.11 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو این آر سی کی آخری فہرست میں جگہ ملی ہے۔
این آرسي کے اسٹیٹ کوآرڈی نیٹر پرتیک هجیلا نے ایک پریس بیان جاری کر کے کہا’’این آرسي کی آخری فہرست میں شامل ہونے کے لئے کل 3،11،21،004 افراد کو اہل پایا گیا جبکہ اپنی شہریت کے سلسلہ میں ضروری دستاویزات جمع نہ کر پانے والے1906657افراد کو اس فہرست سے خارج کردیا گیاہے‘‘۔