الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ایک مرحلہ میں انتخاب کرائے جانے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ 12 نومبر کو ہوگا اور نتیجہ 8 دسمبر کو برآمد ہوگا۔ اسمبلی انتخاب سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن 17 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔









