لکھنو: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ان کی پارٹی پنچایت انتخاب کو پوری مضبوطی کے ساتھ 2022 میں اسمبلی انتخابات بھی اکیلے لڑے گی اور کسی بھی پارٹی کے لئے ایک بھی سیٹ نہیں چھوڑے گی
محترمہ مایاوتی نے پیر کوپارٹی کے فاونڈر کانشی رام جینتی کی 87ویں پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اگلے سال اسمبلی انتخاب اکیلے ہی لڑے گی اور ہم پنچایت انتخاب بھی پوری مضبوطی کے ساتھ لڑیں گے اور کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔
انہوں نے مرکزی حکومت کو کسان مخالف بتاتے ہوئے کہا کہ اسے تینوں زرعی قوانین واپس لے لینے چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہماری پارٹی پورے طور سے کسانوں کی اس مطالبے کے ساتھ کھڑی ہے۔