مرشد آباد (مغربی بنگال): TMC کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر آج مرشد آباد ضلع کے بیلڈنگا میں بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کبیر ہفتہ کی صبح بیلڈنگا پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقلیتی ووٹرز کو مل کر لڑنا ہوگا۔ دن کی تقریب کے پیش نظر ضلع میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔









