چنئی : ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارہ (اسرو) اپنی خلائی تحقیق میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسپیس ڈاکنگ کے پہلے مشن اسپیڈیکس سیٹلائٹ کو 30 دسمبر کو شری ہری کوٹہ رینج سے لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
یہ مشن مستقبل کے مشنز جیسے چندریان-4 (چوتھا چاند مشن) اور گگنیان کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔
اسرو اس مشن کے لیے اپنے قابل اعتماد اور آزمودہ لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی60 کا استعمال کرے گا، جس کے غالب امکان ہیں کہ اسے شری ہری کوٹہ کے خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ سے چھوڑا جائے گا۔
اسرو نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا:”اندرونی ذرائع کے ذریعے، ہمیں تصدیق ہوئی ہے کہ اسپیڈیکس کے علاوہ، اسرو اپنے اگلے مشن پی ایس ایل وی-سی60 کے تحت روبوٹک آرم کے تجربے کے ذریعے ٹیتھرڈ سیٹلائٹ کیپچر کا مظاہرہ کرنے کے لیے بھی تیار ہے!”