اسرونے کرہ ارض کے مشاہدے سے متعلق سیٹلائٹ اور آزادی سیٹ سیٹلائٹ کو لے جانے والے راکٹ کو چھوڑا
خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO نے آج آندھرا پردیش میں سریہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوٹے سیٹلائٹ کو لے جانے والے خلائی راکٹ SSLV-D1 کوصبح 9 بجکر 18 منٹ پر خلاءمیں چھوڑا۔ اِس کے ذریعے زمین کے مشاہدے سے متعلق سیٹلائٹ EOS-02 اورایک اور چھوٹا سیٹلائٹ Azaadi SAT چھوڑا گیا ہے، جسے Space Kidz انڈیاکی طلبا ٹیم نے تیار کیا ہے۔
AzaadiSAT بھارت کے دیہی علاقوں کے 75 سرکاری اسکولوںکی 750 نوجوان لڑکیوں نے تیار کیا ہے، جو 75 پے لوڈس پر مشتمل ہے۔
یہ پروجیکٹ خاص طور پر 75ویں یوم آزادی کے سال کی تقریباتکیلئے بنایا گیا ہے، تاکہ سائنسی مزاج کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور نوجوان لڑکیوںکیلئے خلائی تحقیق کو اپنے کریئر کے طور پر منتخب کرنے کی خاطر مواقع دستیاب کرائےجاسکیں۔
سری ہری کوٹہ میں خلائی راکٹ چھوڑے جانے کے بعد ISRO کےچیئرمین ایس-سومناتھ نے کہاکہ خلائی راکٹ مشن کے تین مرحلے مکمل ہوگئے ہیں۔ یہ خلائیراکٹ 34 میٹر اونچا ہے اور اِس کا وزن تقریباً 120 ٹن ہے۔×