ٹیلی ورک کی اصطلاح کا اطلاق ان مختلف اقسام کی ملازمتوں پر ہوتا ہے جن کے لئے کسی کمپنی کے دفتر کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ گھروں سے ہی یہ ملازمتیں انجام دی جاتی ہیں۔
نیوز ۱۸ کے مطابق، تیل کی گھٹتی قیمتوں سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانہ پر چھیڑی گئی سماجی اور معاشی اصلاحات سے متعلق مہم کے ایک حصہ کے طور پر سعودی عرب زیادہ سے زیادہ خواتین کو روزگاردینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تاہم، وزارت کے بیان میں یہ اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ خواتین کو کام کرنے میں نقل وحمل اور خاندانی ذمہ داریوں سمیت متعدد سماجی رکاوٹیں مانع ہیں۔