انسانی حقوق کے امور میں اقوام متحدہ کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سینکڑوں شہری زخمی اور کم از کم 75 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
انسانی حقوق کے امور میں اقوام متحدہ کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام میں 26 نومبر سے 8 دسمبر کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 28 بچوں اور 11 خواتین سمیت کم از کم 75 شہری مارے گئے جبکہ کم از کم 282 دیگر افراد زخمی ہوئے جن میں 106 بچے اور 56 خواتین شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے اس ادارے نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ شام میں سلامتی اور انسانی صورتحال غیر مستحکم ہے۔