اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کی 50 برس سے کم عمر کے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ جیت المقدس کے اس حساس مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے مابین تازہ جھڑپوں میں کم ازکم 50 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق وہاں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر یروشلم میں سکیورٹی بڑھا ئی گئی۔