ڈھاکا: بنگلادیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ پر ہونے والے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش اور میانمار کی سرحد کے قریب قائم روہنگیا مہاجرین کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، حملہ آوروں نے کیمپ میں فائرنگ کے ساتھ چاقو سے بھی وار کیے۔









