نئی دہلی: پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کررہے سینکڑوں مسافر اس وقت حیرت زدہ رہ رہ گئے جب اچانک تمام ٹی وی اسکرینوں پر فحش ویڈیو چلنے لگا۔
یہ ویڈیو پٹنہ ریلوے اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارمز پر تین منٹ تک چلتا رہا۔ یہ عجیب وغریب واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔
ریلوے پروٹیکشن فورس کے عملہ نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشریات بند کروادی۔ داناپور میں ڈی آر ایم آفس کے سرکاری ترجمان پربھات کمار نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اس واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔