حملہ آوروں نے لگایا ’جئے شری رام‘ کا نعرہ، سبھی کو پولیس نے کیا گرفتار
ذرائع کا کہنا ہے کہ عتیق اور اشرف پر دو سے تین بدمعاشوں نے فائرنگ کی جو کہ میڈیا اہلکار بن کر آئے تھے، پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
آج صبح عتیق احمد کے بیٹے اسعد کی تدفین عمل میں آئی، اور اب خبر سامنے آ رہی ہے کہ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریاگ راج میں میڈیکل کے لیے لے جاتے وقت گولی مار کر دونوں کا قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عتیق اور اشرف پر دو سے تین بدمعاشوں نے فائرنگ کی جو کہ میڈیا اہلکار بن کر آئے تھے۔ پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔









