امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں چھ ایشیائی نژاد خواتین سمیت کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اٹلانٹا کے نواحی علاقے ایکورتھ میں ایک مساج پارلر پر حملے میں چار افراد مارے گئے جبکہ باقت چار ہلاکتیں شہر میں واقع ایسے ہی دو مالش گھروں میں پیش آئیں۔









