نئی دہلی۔ پچھلے ہفتے ہی 31 جنوری اور یکم فروری کو مسلسل دو دن بینک ہڑتال (Bank Strike) کرنے کے بعد سرکاری بینکوں کے ملازمین اب ایک بار پھر ہڑتال کر سکتے ہیں۔
اگر سرکاری بینکوں کے ملازمین یہ ہڑتال کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو مارچ کے دوسرے ہفتے میں اے ٹی ایم اور بینکنگ خدمات (Banking Services) مسلسل 5 دنوں کے لئے متاثر ہو سکتی ہیں۔ لہذا عام آدمی کو نقد کی کمی سے لے کر بینکاری خدمات کو لے کر بھی پریشانیوں کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔
بینک ایمپلائی فیڈریشن آف انڈیا (BEFI) اور آل انڈیا بینک ایمپلائی ایسوسی ایشن (AIBEA) کے مطابق، 11 مارچ سے 13 مارچ کے درمیان مسلسل تین دنوں کے لئے بینک ہڑتال ہو سکتا ہے۔ دراصل، بینک ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کی مانگ کو لے کر انڈیا بینک ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کامیاب نہیں رہی ہے۔