افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مقامی ٹی وی چینل پر حملہ ہوا ہے جس میں ایک خاتون اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ حملے کے بعد تین زور دار دھماکے سنے گئے جس کے بعد چینل کی نشریات بند ہو گئیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ‘شمشاد’ کے دفتر پر حملہ آوروں نے داخل ہوتے وقت دستی بموں کی مدد سے حملہ کیا۔
کابل میں ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے سے ابھی تک فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی ہیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ چینل کے دفتر میں 100 کے قریب ملازمین موجود ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح حملوں آوروں نے ٹی وی چینل کے عملے کے کچھ اراکین کو ہلاک کر دیا ہے تاہم ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔