افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نجی ٹی وی “شمشاد” پر دہشتگردوں نے حملہ کر کے 24 افراد کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نجی ٹی وی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا،جس میں 24 افراد خاک و خون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے شمشاد ٹی وی کے گیٹ پر دھماکاکیا اور پھر دفترمیں داخل ہوئے۔
حملہ آوروں نے ٹی وی کے دفتر میں داخل ہوتے ہی فائرنگ کردی جس سے 22 ملازم شدید زخمی اور 2 جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ ٹی وی نشریات بھی بند ہو گئیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کرلی ہے۔