امریکا نے پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں چرچ اور مسیحیوں پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تشدد کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرامن آزادی اظہار اور ہر ایک کے لیے مذہب اور عقیدے کی آزادی کے حق کی بات کرتے ہیں، امریکا مذہبی طور پر تشدد کے واقعات پر ہمیشہ فکر مند رہتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تشدد یا تشدد کی دھمکی کبھی بھی اظہار رائے کی قابل قبول شکل نہیں، پاکستانی حکام واقعہ کی مکمل تحقیقات کریں۔واضح رہے کہ جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ الزام میں مشتعل افراد نے 4 گرجا گھر، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیے۔
Alleged Desecration of the Holy Quran & the Prophet Muhammad Sparks Violence and Attacks on Churches and Homes of Christians in Jaranwala, Pakistanhttps://t.co/yzVf12PDfl pic.twitter.com/w85fvSV6P4
— Nadia Stephen Publisher (@StephenNadia) August 16, 2023