لکھنٔو: اترپردیش میں کانگریس نے کہا کہ یوگی راج میں مجرموں کے بڑھتے حوصلے اور پولیس اہلکاروں پر ہورہے حملے کے واقعات قانون و انتظام کی بدحال صورتحال بیاں کرنے کے لئے کافی ہیں۔
ریاستی کانگریس ترجمان اشوک سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ قانو ن و انتظام و جرائم پر قابو پانے میں اترپردیش حکومت میں بی جے پی کی حکومت پوری طرح سے ناکام ثابت ہوچکی ہے۔
حکومت کے جرائم پر قابو پانے کے سبھی دعوے کو پولیس اہلکاروں کے قتل اور مجرموں کے بڑھتے حوصلے منہ چڑھا رہے ہیں۔