پورٹ آ پرنس: ہیتی کے نومنتخب رہنما گائی فلیپی کی گرفتاری اور اس کے پچھلے ہفتے امریکہ کو سونپے جانے کے بعد اس کے حامیوں نے یہاں رہ رہے امریکی شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جس کے بعد پولیس نے 50 امریکی شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے ۔
دراصل فلیپی کو اس حلف برداری کی تقریب سے پہلے ایک ریڈیو اسٹیشن کے باہر سے منشیات کی اسمگلنگ کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد پولیس نے اسے امریکہ لے جا کر وہاں کے نفاذ محکمہ کو سونپ دیا تھا۔ میامی کی عدالت میں اس پر منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کرنے کے الزام ثابت کئے گئے ۔
تاہم اس نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے ۔ امریکہ کو حوالگی کئے جانے کے بعد ہیتی کے گرینڈ این سی علاقے میں اس کے حامیوں نے جم کر ہنگامہ کیا اور پولیس کی گاڑیوں اور تھانوں میں آگ لگا دی۔
پولیس کمشنر برسن سولجر نے بتایا کہ اس کے بعد فلیپی کے حامیوں نے امریکی شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا اور دو امریکیوں کے پاسپورٹ اور دیگر اشیاء لوٹ لی۔ پولیس نے گزشتہ جمعہ سے اب تک 50 امریکیوں کو محفوظ مقامات پر پھچایا ہے اور دیگر شہریوں کو اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے ۔
اس درمیان ہیتی میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کارل ایڈم نے بتایا کہ سفارت خانے کو پورے معاملے کی معلومات ہے اور اس نے اپنے شہریوں کو کچھ خاص علاقوں میں نہ جانے اور دیگر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے ۔