پرتاپ گڑھ : جرمنی میں نازیوں نے جس طرح اقتدار حاصل کرنے کے لئے یہودیوں کو تباہ کیا تھا ،اسی طرح نفرت کے سہارے بی جے پی پی اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا چاہتی ہے ۔
آرایس ایس ایک منظم منصوبہ کے تحت اب ملک کو نفرت کی آگ میں جھونکنے کے لئے دی کشمیر فلم کو ریلیز کراکر اکثریت کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکا کر آئندہ 2024 کے پارلیمانی انتخاب میں مسلمانوں کو علیحدہ کرکے اپوزیشن کو بے مقصد بنانے میں کوشاں ہے ۔
پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔