سمستی پور: محی الدین نگر تھانہ کے اندور گائوں کے قریب ایک نوجوان کا گلا ریت کر قتل کرنے کے بعد لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جا تا ہے اندور گائوں کے نزدیک وایا ندی کے کنارے ایک نوجوان کی لاش ملنے کی خبر سے افراتفر ی مچ گئی ۔مقامی لوگوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولس کو دی ۔
لاش کو دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ گلا ریت کر قتل کرنے کے بعد جرائم پیشوں نے نوجوان کی لاش کو جلانے کی کوشش کی ہے ۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ واقعہ کے سلسلے میں بھی کوئی واضح معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہے ۔ پولس کا مانا ہے کہ جرائم پیشوں کے ذریعہ نوجوان کا قتل کرثبوت مٹانے کے مقصد سے لاش کو یہاں پھینکا گیا ۔ مقتول کی عمر تقریبا 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ بلو رنگ کاجنس اور لال رنگ کا سوئیٹر نوجوان پہنے ہوا تھا۔ تھانہ انچارج سمن کمار نے بتایا کہ لاش کی پہچان کیلئے پولس کوشش کر رہی ہے۔ جلد ہی اس کا پتا لگا لیا جا ئیگا۔ پولس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ ماٹم کیلئے صدر اسپتال سمستی پور بھیج دیا گیا ہے۔