ریاض :سعودی عرب میں زکوۃ ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے 16 لاکھ نشہ آور گولیوں کی ا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔ نشہ آور گولیاں سیاحتی بسوں میں مہارت سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ کسٹم افسران نے تلاشی کے دوران نشہ آور گولیوں کی موجودگی کا پتہ چلا جس پر نشہ آور گولیاں وصول کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ اتھارٹی نے بتایا کہ محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔بیان میں اتھارٹی نے انتباہ کیا کہ مملکت سے درآمدای اور برآمدی سامان کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
نشہ آور اشیا کے بدترین اثرات سے معاشرے کو بچانے کے لیے اہلکار چوبیس گھنٹے مستعدی سے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔عوام اور مقیم غیر ملکیوں کا تعاون ناگزیر ہے جس شخص کو بھی نشہ آور گولیوں کی ا سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور اس کے کاروبار سے متعلق کسی سرگرمی کے بارے میں کوئی اطلاع ملے یا ایسا کچھ اس کے مشاہدے میں آئے تو پہلی فرصت میں سکیورٹی رپورٹ کے لیے مختص نمبر یا ای میل پر رابطہ کریں۔اتھارٹی نے بیان میں مزید کہا کہ اطلاع درست ثابت ہونے پر رپورٹ کرنے والے کو انعام بھی دیا جائے گا۔