نئی دہلی، 24اکتوبر(یو این آئی) دہلی وقف بورڈ نے دعوی کیا کہ محکمہ آثار قدیمہ کے نام پر دہلی وقف بورڈکی نظام الدین نیو ہرائزن پبلک اسکول کی بغل میں واقع وقف کی کروڑوں کی زمین پر آغا خاں فاؤنڈیشن کی طرف سے قبضہ کی کوشش کی گئی۔یہ دعوی وقف بورڈ کی جاری کردہ ریلیز میں کیا گیا ہے۔









