جے پور، 27 مئی (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے سابق وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی جو کسی بھی پارٹی کو زیب نہیں دیتا۔
مسٹر گہلوت نے آج یہاں پہلے وزیر اعظم اور بھارت رتن پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ آج اقتدار میں بیٹھے لوگ راہل گاندھی کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی سازش کررہے ہیں۔