کینبرا، 25 جنوری ؛ آسٹریلیا کی حکومت نے منگل کو قبائلی پرچم کا کاپی رائٹ خرید لیا۔شناخت کی اس علامت کو آزاد کرنے کے لیے حکومت نے اس کا کاپی رائٹ 2 کروڑ قیمت سے زیادہ میں خریدا۔یہ جھنڈا مقامی مصور ہیرالڈ تھامس نے 1971 میں احتجاج کی علامت کے طور پر بنایا تھا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کئی قبائلیوں نے شکایت کی تھی کہ اس جھنڈے کی تصویر پر کاپی رائٹس ظاہر کرتی ہے جس کی وجہ سے وہ اسے استعمال کرنے سے محروم ہیں۔
آسٹریلیا کے قبائلی امور کے وزیر کین وائٹ نے کہا’’گزشتہ 50 برسوں میں ہم نے مسٹر ہیرالڈ تھامس کے فن پارے کو اپنا بنایا ہے – ہم نے قبائلی پرچم کے نیچے مارچ کیا، اس کے پیچھے کھڑے ہوئے، اور اسے فخر کے طور پر بلند کیا۔” انہوں نے مزید کہا “اب جبکہ دولت مشترکہ نے کاپی رائٹ حاصل کر لیا ہے، یہ سبھی کا ہے، اور کوئی بھی اسے چھین نہیں سکتا‘‘،
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ڈے کے موقع پرحکومت نے مسٹر تھامس سے کاپی رائٹ حاصل کرنے اور لیز کے معاہدے ختم کرنے کے لیے 2 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی کی۔