کینبرا، 8 مارچ ؛ آسٹریلیا نے یوکرین میں اپنے خصوصی فوجی آپریشن کے لیے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر خارجہ مارس پینے نے کہا کہ آسٹریلیا نے روسی مسلح افواج، چھ فوجی کمانڈروں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا ’’پابندیوں کے اس نئے دور سے روس کی مسلح افواج پر ہدفی مالی پابندیاں عائد ہوں گی، ساتھ ہی ساتھ یوکرین پر بحری، زمینی اور فضائی حملے کرنے کے ذمہ دار اضافی چھ اعلیٰ روسی فوجی کمانڈروں کے خلاف بھی ہدفی مالی پابندیاں اور سفری پابندیاں عائد ہوں گی۔‘‘
انہوں نے کہا’’ آسٹریلیا ،روس یوکرین کے خلاف دشمنی کو فروغ دینے اور کریملن کی حمایت کرنے والے پروپیگنڈے کو فروغ دینے کے لیے 10 افراد کے خلاف پابندیاں بھی لگا رہا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی تاکہ آسٹریلیا میں روسی سرکاری میڈیا کے ذریعے نشر ہونے والے مواد کی نشریات کو روکا جا سکے۔