کینبرا : تقریباً 2000 آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں مدد کے لیے اندراج کرایا ہے۔ آسٹریلیا ئی محکمہ امور خارجہ کے خزانچی جم چلمرز نے بدھ کے روز کہا کہ اسرائیل میں 1,000 سے زیادہ آسٹریلیائی شہریوں اور ایران سے 870 افراد نے خطے سے بحفاظت واپس لوٹنے کے واسطے حکومتی مدد کے لیے محکمہ خارجہ اور تجارت (ڈی ایف اے ٹی) میں اندراج کرایا ہے۔









