کینبرا، 21 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بند بین الاقوامی سرحد کو تقریباً دو سال بعد پیر کو کھول دیا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے کووڈ 19 کی وجہ سے بین الاقوامی سرحدیں بند کرنے کے بعد مارچ 2020 میں سیاحوں کیلئےکچھ سخت ترین سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔
سڈنی ایئرپورٹ نے ٹویٹ کیا کہ دو سال بہت زیادہ ہیں۔ آج ہم اپنی بین الاقوامی سرحدوں کے کھلنے کا