کینبرا: آسٹریلیا میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث رہایشی علاقہ زیر آب ہےکینبرا آسٹریلیا میں رواں ماہ کے دوران دوسری بار تباہ کن بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران لزمور میں 400ملی میٹر بارش کے بعد دریا میں طغیانی آگئی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کرنے لگیں۔
رہایشی علاقوں میں پانی داخل ہونے سے ہزاروں افراد گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ۔ ادھر متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کی جانب سے کارروائیوں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔اس سے قبل سڈنی میں 537ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔