اس سال کورونا وائرس کے سبب کرکٹ فینس کو طویل وقت تک ایکشن دیکھنے کو نہیں ملا۔ حالانکہ متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے انعقاد کے ساتھ ہی ہندستانی کرکٹ کی واپسی ہوئی۔
آئی پی ایل کا انعقاد تو ہوا لیکن فینس صرف ٹی وی پر ہی مزہ لے سکے۔ کورونا وبا کی وجہ سے آئی پی ایل کے دوران فینس کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں تھی۔ حالانکہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کورونا کے دور کے بعد پہلی مرتبہ فینس کیلئے اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے کی تیاری میں ہے۔
اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی فینس کو ملے گی اجازت
ہمدستانی ٹیم میں شامل کھلاڑی آئی پی ایل کے بعد متحدہ عرب امارات سے ہی آسٹریلیا دورے کیلئے روانہ ہوں گے۔ منگل کو کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا کہ ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والے ڈے۔نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کی کے 50 فیصد فینس اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ کا مزہ لے سکیں گے۔ یہ میچ 17 دسمبر سے کھیلا جانا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے آفیشیل رلیز میں کہا ایس سی جی میں ون ڈے ٹی 20 اور پنک ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ پنک ٹیسٹ میچ کے دوران 50 فیصد فینس کو آنے کی اجازت ہوگی۔ وہیں اس کے بعد یہ بھی صاف کیا گیا کہ 26 دسمبر سے ہونے والے باکسنگ ٹیسٹ میچ میں کے 25 فیصد اور برسبین ٹیسٹ میں 25 کے 75 فیصد لوگ اسٹیڈیم میں آ سکیں گے۔
ہندستانی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا دورے پر تین ون ڈے انٹرنیشنل، اتنے ہی ٹی -20 انٹرنیشنل اور چار ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ سیریز کی شروعات 27 نومبر کو ہوگی جبکہ ٹیسٹ سیریز ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے کھیلی جائے گی۔ ہندستان کے اس دورے کیلئے پیر کو فٹنیس اپڈیٹ کے ساتھ پھر سے ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ سب سے بڑی تبدیلی کے طور پر روہت شرما کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔