ویانا: آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دو نامعلوم مسلح افراد نے چرچ پر حملہ کر دیا جس میں 15 لوگ شدید طور زخمی ہو گئے ۔پولیس نے جمعرات کو کہا کہ ویانا کے ماریا اِمّاکُلاتا چرچ میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے حملہ ہوا۔
حملہ آوروں نے چرچ پر حملہ کیا اور چار گھنٹے تک لوٹ کی واردات انجام دی۔پولیس کے مطابق حملہ آور اب بھی چرچ کے احاطے میں چھپے ہو سکتے ہیں۔ پولیس نے ٹوئٹر پر کہا ‘‘خدشہ ہے کہ حملہ آور اور متاثرین اب بھی چرچ کی عمارت کے وسیع احاطے میں موجود ہوں۔ جائے حادثہ کا محاصرہ کر لیا گیا ہے ۔ پولیس تلاشی مہم چلا رہی ہے ’’۔قصورواروں کو پکڑنے کے لئے تحقیقات جاری ہے ۔