پریاگ راج : ضلع کے پورا مفتی علاقے میں گھنے کہرے کی وجہ سے تیز رفتار آٹو سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گیا ۔ اس حادثے میں آٹو سوار ایک خاتون سمیت دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح پپری کوتوالی کے قصبہ چایل باشندہ آٹو ڈرائیور ارشد اپنے بھائی محمد امن کے ساتھ آٹو میں سوار بھر کر منڈیرا منڈی سبزی لینے جارہا تھا۔
پورا مفتی کو توالی کے کیندریہ ودیالیہ کے نزدیک گھنے کہرے میں سڑک کنارے کھڑی ڈمپر کو دیکھ کر آٹو ڈرائیور اپنا کنٹرول کھو بیٹھا۔ اسی درمیان پیچھے سے آرہے آٹو نے اسے ٹکر مار دی جس سے آٹو ڈمپر سے ٹکرا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں آٹو سوار ڈرائیور کا بھائی محمد امن(22)، چھوٹا لالا پور کی منجو دیوی(40) کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔
جبکہ قصبہ چائل اجمت گنج باشندہ شری رام ، سیتارام، آٹو ڈرائیور ارشد شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا ہے ۔