جھانسی : ضلع میں مئو رانی پور واقع کیداریشور مند سے اتوار کو درشن کر لوٹ رہے عقیدت مندوں سے بھرا یک آٹو پلٹ گیا جس میں ایک لڑکی کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 8زخمی ہوگئے ۔بتایا جارہا ہے کہ مندر شاہراہ پر بارش کی وجہ سے پھسلن تھی اور آٹو لوٹتے وقت ڈھال پر بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلی افسران بھی اسپتال پہنچے ۔
سینئر ایس پی راجیش ایس نے بتایا کہ عقیدت مند مندر میں درشن پوجن کے لئے گئے تھے اور لوٹتے وقت آٹو پلٹ گیا۔ اس حادثے میں 23 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی ہے دو لوگوں کو مئو رانی پور طبی سینٹر سے ہی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔حادثے میں چھ لوگ شدید طور سے زخمی ہیں جن کا علاج جھانسی میڈیکل کالج میں کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ ایس پی دیہات(ایس پی آر اے ) کو سونپی گی ہے ۔ انہوں نے ڈی ایم اویناش کمار کے ساتھ موقع کا معائنہ بھی کرلیا ہے او رمتعلقین کو مستقبل میں اس طرح کا کوئی واقعہ نہ ہواس کو لے کر ہدایات دی گئی ہیں۔ اس واقعہ میں لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکار کو فوری اثر سے معطل کر محکمہ جاتی کاروائی کی جارہی ہے ۔