ممبئی: مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں پیر کی صبح ہجوم سے بھری چلتی لوکل ٹرین سے گر کر پانچ مسافروں کی المناک موت ہو گئی۔ اس واقعہ نے مسافروں کی حفاظت پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اس حادثے کے فوراً بعد ریلوے بورڈ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور مسافروں کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات اٹھائے۔









