نئی دہلی ، 16 جون (یو این آئی) طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں آج ڈھائی فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے ، جس سے ہوائی سفر کے مزید مہنگا ہونے کے امکانات ہیں ۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں طیارہ ایندھن کی قیمت 65،908.28 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے یہ 64،118.41 روپے فی کلو لیٹر پر تھی ۔ اس طرح یہاں طیارہ ایندھن 1،719.87 روپے یعنی 2.68 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔
اس سے قبل یکم جون کو طیارہ ایندھن کی قیمت میں تقریبا ایک فیصد کی کمی کی گئی تھی ، جبکہ 16 مئی کو اس میں پانچ فیصد اوریکم مئی کو تقریبا سات فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔
ممبئی میں طیارہ ایندھن کی قیمت 1،797.289 (2.89 فیصد) بڑھ 64،068.65 روپے ، کولکاتہ میں 1،734.37 (2.54 فیصد) بڑھ 70،005.86 روپے اور چنئی میں 1،804.19 (2.75 فیصد) بڑھ کر 67،519.93 روپے فی کلولیڑ پرپہنچ گئی ہے ۔