ممبئی، 18 مئی (یو این آئی) ایمیزون ویب سروسز نے ہندوستان میں 2030 تک کلاؤڈ انفراسٹرکچر میں 12.7 ارب ڈالر یعنی 105600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
کمپنی نے یہاں کہا کہ یہ سرمایہ کاری ہندوستان میں صارفین کے ذریعہ کلاؤڈ سروسز کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کی جائے گی۔ یہ سرمایہ کاری 2030 تک ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 194700 کروڑ روپے (23.3 ارب ڈالر) کا حصہ ڈالے گی۔ ہندوستان میں ڈیٹا سنٹرانفراسٹریکچرمیں یہ منصوبہ بند سرمایہ کاری ہر سال ہندوستانی کاروباروں میں اوسطاً 131700 فل ٹائم ایکویلنٹ (ایف ٹی آئی) ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد کرے گی۔
یہ ملازمتیں ہندوستان میں ڈیٹا سنٹر سپلائی چین کے تحت تعمیرات، فیسلٹی منٹیننس، انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن، اور دیگر شعبوں میں ہوں گی۔
اس نئی سرمایہ کاری کے اعلان سے پہلے ، اے ڈبلیو ایس 2016 اور 2022 کے درمیان 30900 کروڑ روپے (3.7 ارب ڈلر) کی سرمایہ کاری پہلے ہی کر چکا ہے ، جس کے بعد ہندوستان میں 2030 تک اے ڈبلیو ایس کی کل سرمایہ کاری بڑھ کر 136500 کروڑ روپے (16.4 ارب ڈالر) ہو جائے گی۔ ہندوستان میں اے ڈبلیو ایس کی سرمایہ کاری کا ان خطوں کی مقامی معیشت پر ریپل افیکٹ پڑے گا اور اس سے افرادی قوت کی ترقی، ٹریننگ اور اعلیٰ مہارت کے مواقع، کمیونٹی کی شمولیت اور پائیداری کے پروگرام شروع ہوں گے ۔ مزید تفصیلات یہاں حاصل کریں۔
"A lot of that investment will be in our new Hyderabad Infrastructure region that we launched last year as well as growing the Mumbai region launched in 2016" – AWS CEO Adam Selipsky
AWS plans to invest a whopping $12.7 billion by 2030! pic.twitter.com/4CBX35ps19
— Hyderabad Mojo (@HyderabadMojo) May 18, 2023